کھیلوں کے آغاز سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں اوشناء سہیل

کھیلوں کے آغاز سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں اوشناء سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار)ملک میں کھیلوں کی سر گرمیاں شروع کرنے سے قبل کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی نامور ٹینس سٹار اوشناء سہیل نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت وباء اپنے عروج پر ہے اور ایسے میں ذاتی طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کے خلاف ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی زندگیاں بہت قیمتی ہیں اور ایسا کوئی رسک نہیں لینا چاہئیے جس سے ان کو نقصان ہوں انہوں نے کہا کہ گھر میں رہ کو اپنی فٹنس پر توجہ دے رہی ہوں کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کے لئے کھیل میں عمدہ پرفارمنس کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹینس کا بچپن سے شوق تھا اور مجھے اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں جب بھی کامیابی حاصل کی خوشی محسوس ہوتی ہوں بس پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں لہرانے کی خواہش ہے اوشناء نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کریں کیونکہ اسی طرح سے اس سے بچاؤ ممکن ہے حکومت اقدامات کررہی ہے مگر ہمیں بھی انفرادی طور پر بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔