آئٹم سانگ پر پابندی عائدہونی چاہئیے،شوبز شخصیات
لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی اکثریت نے کہا ہے کہ آئٹم سانگ پر پابندی لگنی چاہئے،کرونا وائرس کے بعد جب دوبارہ فنّی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا تو ہم لوگ فلموں میں آئٹم سانگ کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم چلائیں گے ایسی کسی چیز کا حصہ نہیں بن سکتیں جو ہمارے لئے ہمارے معاشرے اور ہمارے بچوں کیلئے نقصان دہ ہے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج نے کہا کہ ہم لوگ جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں پر اس قسم کی چیزیں کوفلموں کا حصّہ نہیں بنانا چاہیے۔ہماری عوام بہت سیدھی سادھی ہے اس کو گلیمر اور فحاشی میں فرق معلوم نہیں ہے۔ہم لوگ گلیمر کو بھی فحاشی کہتے ہیں مگر صاف ستھری فلمیں بننی چاہئیے۔