ہونٹوں کی سرجری کروانے پر آئمہ بیگ پر شدید تنقید

ہونٹوں کی سرجری کروانے پر آئمہ بیگ پر شدید تنقید

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروا لی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے ساتھ لوگوں کا خیال ہے یہ تبدیلی انہیں راس نہیں آئی۔۔آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس صاف ظاہر ہورہا ہے کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے، اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔صارفین نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے پریشان ہے اورانہیں ہونٹوں کی سرجری کرانے کی پڑی ہے۔ کئی صارفین نے ان کی اس حرکت کو جعلی بھی کہہ ڈالا اور کئی نے اسے خود پر ظلم قرار دیا۔

مزید :

کلچر -