اداکاری کے تمام شعبوں میں کامیابی چاہتی ہوں،حمیرا

اداکاری کے تمام شعبوں میں کامیابی چاہتی ہوں،حمیرا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حمیرا نے کہا کہ اداکاری کے تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہوں مگر میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، میری ذاتی رائے ہے کہ کمپیئرنگ،ماڈلنگ اور اداکاری تینوں مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔نئے فنکاروں کو چاہیے کہ اداکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے بنیادی تعلیم حاصل کر لیں۔

مزید :

کلچر -