ڈرامہ سیریل”بندھے ایک ڈور سے”کے ٹیزر آن ایئر

ڈرامہ سیریل”بندھے ایک ڈور سے”کے ٹیزر آن ایئر

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار احسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل”بندھے ایک ڈور سے”کے ٹیزر آن ایئر ہوتے ہی ناظرین کی بے چینی میں اضافہ ہوگیا ہے۔سیونتھ سکائی کے اس پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے ناظرین اس میں احسن خان اور اشنا شاہ کو پہلی بار ایک دوسرے کے مقابل دیکھ سکیں گے جب کہ دیگر کاسٹ میں حنا الطاف،صبا حمید،صبا فیصل،ثمینہ احمد،نورالحسن،کامران جیلانی،مدیحہ رضوی،صائمہ قریشی اور قوی خان شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے۔

۔سیرئل کا ٹائٹل سانگ ساحر علی بگا اور حدیقہ کیانی نے گایا ہے جب کہ ڈائریکٹر علی فیضان ہیں۔ سیریل جلد ہی نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -