سیر و تفریح کا بہت شوق ہے، اداکارہ رائمہ خان

سیر و تفریح کا بہت شوق ہے، اداکارہ رائمہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج کی معروف اداکارہ وپرفارمررائمہ خان نے کہا ہے کہ مجھے سیر و تفریح کا بے حد شوق ہے میں دنیا کے کئی ممالک میں سیاحت کی غرض سے جاچکی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں رائمہ خان نے کہا ہے کہ سیر وسیاحت سے انسان کو دنیا کے مختلف ممالک کی تاریخ اور ثقافت جاننے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے،ہمارے فنکاربڑے باصلاحیت اور ورسٹائل ہیں پوری قوم کو اپنے فنکاروں پر فخر کرنا چاہیے۔رائمہ خان نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دورحاضر کی تمام ٹی وی کمرشلزمیں دوسرے ممالک کے فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتارہا ہے۔

اوراپنے فنکاروں کو نذر انداز کیا گیا جو کہ انتہائی نا انصافی تھی۔

مزید :

کلچر -