لاک ڈاؤن،رباب ہاشم نے فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی اختیار کرلی

لاک ڈاؤن،رباب ہاشم نے فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی اختیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ رباب ہاشم نے لاک ڈاؤن میں فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی اختیار کرلی۔ رباب ہاشم نے صحت مند اور فٹ رہنے کیلئے سائیکلنگ کا انتخاب کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ رباب نے بتایا کہ سائیکلنگ ان کیلئے ایک حیرت انگیز اور پرلطف تجربہ ہے۔رباب نے کہا کہ ان کے بھائی تقریباً دو ماہ سے ان کو اپنے ساتھ سائیکلنگ پر جانے کیلئے زور دے رہے تھے لیکن آخرکار انہوں نے سائیکلنگ کا آغاز کر دیا اور اس کو بہت انجوائے کر رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کو سائیکلنگ دیر سے شروع کرنے پر افسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود کو فعال رکھنے کیلئے نہایت زبردست ہے۔
واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاون کے دوران بہت سی اداکاراوں نے فٹ رہنے کیلئے گھروں پر ہی ورزش کا اہتمام کیا ہے اور وہ اپنے فینز کو بھی ایکٹو رہنے کیلئے یہی مشورہ دے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -