لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا، حاجی عبدالرزاق

لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا، حاجی عبدالرزاق

  

لاہور(فلم رپورٹر) اسٹیج مینیجر حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کورونا نے ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے یہ سب ہمارے اعمالوں کا نتیجہ ہے اور ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جس طرح سے عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی اس سے جو نقصان ہوا ہے اس کی وجہ سے آج پاکستا ن میں یہ وباء بہت تیزی سے جاری ہے ابھی بھی وقت ہے کہ ہم سنبھل جائیں اور احتیاطی تدابیر پر مکمل طور پر عمل کریں کیونکہ اس میں ہی ہم سب کی بہتری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس وباء کے خاتمہ کے لئے انفرادی طور پر بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے مگر اس کے باوجود جب تک ہم بھی اس حوالے سے اقدامات نہیں کریں گے اس وقت تک اس پر قابو پانا بہت مشکل ہے۔

مزید :

کلچر -