اداکارہ ثناء نور کا شوبز میں واپسی کا فیصلہ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرثنا نورنے شوبز میں واپسی کا ارادہ ظاہر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل واداکارہ ثناء نور جوکہ کچھ عرصہ سے شوبز انڈسٹری سے کنارا کشی اختیار کر چکی تھی اب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے،ثنائنور کا کہنا ہے کرونا وبا اور لاک ڈاؤن سے بگڑنے والے حالات ٹھیک ہوتے ہی شوبز انڈسٹری میں نئے اور منفرد انداز میں سامنے آؤں گی،انہوں نے کہا کہ جسے میرے پرستار مجھے سکرین پر دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں ایسے ہی میں بھی اپنے پرستاروں کی نظر میں آنے کیلئے بے قرار ہوں اور ایک مرتبہ دوبارہ معیاری کام میری ترجیح ہوگی۔