اقتصادی سروے نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی،مخدوم احمد محمود

اقتصادی سروے نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی،مخدوم احمد محمود

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے حکومتی اقتصادی معاشی پالیسیوں کی ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، نالائق حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈے انہیں زیادہ دیر تک بچا نہیں سکتے،جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر شعبہ زوال پذیر ہے، احتجاج سیاسی لوگوں کا حق ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ یوٹرن حکومت اپنے منطقی انجام سے خوفزدہ ہوکر مخالفین کو ٹارگٹ کرنے جیسی اوچھی حرکتوں اور اپوزیشن کو بلڈوز کرنے کا خیال دل سے نکال دے، قوم کو گمراہ کرنے کا وقت گزر چکا۔

حکمرانوں نے عوام کو خوار کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر رہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -