واپڈا کے گرڈ عملہ کو حادثات سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،خورشید احمد

واپڈا کے گرڈ عملہ کو حادثات سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،خورشید احمد

  

لاہور(پ ر)واپڈا کے گرڈ عملہ کو حادثات سے بچانے کیلئے فیلڈ سٹاف کی شدید کمی دورکی جائے اور اْنہیں معیاری حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ایس ڈی او کو پابند کیاجائے کہ وہ سیفٹی کے اْصولوں کے خلاف بجلی کا کام نہ ہونے دیں یہ مطالبات آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام" سیفٹی ڈے "میں مقررین نے کئے۔ بزرگ مزدورراہنماء خورشیداحمد نے محکمہ بجلی کی انتظامیہ سے پْرزور مطالبہ کیاکہ خالی آسامیوں کو جلد پْرکیاجائے -شہید کارکنوں کے لواحقین کے بچوں کی مفت تعلیم و معقول روزگار کی فراہمی، اْنہیں 35 لاکھ روپے کی رقم کی ادائیگی یقینی بنائے۔تقریب میں حاجی یونس سنیئر نائب صدررانا شکور، اْسامہ طارق، حاجی لیاقت، ملک ظہور، نوشیر خان، چوہدری اکرم گجر و دیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -