غیر قانونی تعمیرات اور گرنفراوشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 15افراد گرفتار

غیر قانونی تعمیرات اور گرنفراوشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 15افراد گرفتار

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 405 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 44 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 62 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 08 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا اور 08 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ منیر احمد نے 08 مقامات کو چیک کیا، 02 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جبکہ 2 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالطیف خان نے شاہدرہ کے علاقے میں چیکنگ کی، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اقبال شاہ نے اچھرہ کے علاقے میں 15 انسپکشنز کیں، 06 خلاف ورزیاں سامنے آئیں،03 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 03 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ لاہورغیر قانونی طور پر قائم تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے امصطفیٰ ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر 05 گھروں کی تعمیر کے خلاف کارروائی کی اور07 افراد کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -