عظمیٰ بخاری کا صبح و شام جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں،ثانیہ کامران

    عظمیٰ بخاری کا صبح و شام جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ پنجاب کی صدر ثانیہ کامران سے پارٹی سیکرٹریٹ میں شہربانو نفیس نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کی وومن ونگ کی تنظیم سازی سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا، ثانیہ کامران نے شہر یار نفیس سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عظمیٰ بخاری کا صبح و شام جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں، ن لیگ کی منافقت کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔

، ن لیگ نے پی ٹی آئی کی حکومت کے منفی پروپیگنڈا کرنے کیے کرائے کے ترجمان رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ عظمیٰ بخاری کو چوروں اور ڈاکوؤں کی ترجمانی کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے،عظمیٰ بخار ی اپنے چور لیڈروں کا بچانے کے لئے وزیراعظم عمران خان پر بے بنیاد تنقید فوری بندکرے، ملک میں بلا تفریق احتساب سے ن لیگ کی صفوں میں زلزلہ آیا ہوا، ن لیگ کے درباریوں اور مداریوں کا چیخنا چلانا سمجھ سے بالا تر ہے،شہبازشریف نے اربو ں روپے کی کرپشن کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -