اخبار فروش یونین کے رہنما مختارا عوان کابھائی بازیاب نہ ہوسکا

  اخبار فروش یونین کے رہنما مختارا عوان کابھائی بازیاب نہ ہوسکا

  

 لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) اخبار فروش یونین لاہور کے رہنما اور روزنامہ دن نیوز کے چیف نیوز ایجنٹ مختار علی اعوان کے بھائی نثار اعوان کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعدبھی بازیاب نہ کرا یا جا سکا،نثار اعوان 4جون کو اپنی کاسمیٹکس کی دوکان واقع جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن نزد ڈاکٹر ہسپتال سے مغرب کی نماز کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے کہ کالے رنگ کی نمبر پلیٹ والے ڈالے میں نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا،6جون کو تھانہ جوہر ٹاؤن نے FIRدرج کر کے نثار احمد اعوان کی تلاش شروع کی تھی ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی ڈھونڈ نہیں سکی،اخبار فروش یونین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور نثار احمد اعوان کو بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -