حکمرانوں نے قوم کو پٹرول کے لئے دربدر کر دیا،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو پٹرول کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے اس وقت شہری پٹرول کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں اور پٹرول پمپوں پر اس قدر رش بڑھ گیا ہے کہ وہاں پر کورونا وائرس کے پھیلنے کی نرسریاں بن رہی ہیں مگر حکومت کی اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب جس ٹیکے سے کورونا کے مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اس کی قیمت کا لاکھوں روپے تک پہنچ جانا تبدیلی سرکار کی نام نہاد گڈ گورنینس کے منہ پر طمانچہ ہے-
یاسمین راشد نے محکمہ صحت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان اپنی اس چہیتی وزیر کو بدلنے کو تیار نہیں۔