چین نے وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے منظم منصوبہ بندی کی،جاوید پپو
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر چین نے منظم منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت چھوٹے لیول کی کمپنیوں کو ٹیکس مراعات فراہم کی گئیں ہیں اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے بھی نئے منصوبوں کا آغاز کیا ہے،چین کی طرف سے اپنے کاروباری اداروں کو پیش کیا جانے والا 5.2ٹریلین یوآن کا امدادی ٹیکس منصوبہ مالی تناؤ کو کم کرے گا۔
اور پروڈکشن کو تیزی فراہم کرے گا جس کے حتمی اثرات چین کے ساتھ تجارت کرنے والے پاکستان کے تاجروں پر بھی مرتب ہوں گے