احتساب کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

احتساب کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی کے بغیر کرپٹ لوگوں کا احتساب ممکن نہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت لوگوں کے لگے ہوئے روزگار بھی چھیننے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں اسلامک لائرز موومنٹ وسطی پنجاب کے صدر مرزا عبدالخالق سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر سینئر قانون دان اور جماعت اسلامی لاہور کے نائب امیر ضیاء الدین انصاری، وکلاء برداری کے رہنما نصر اللہ اولکھ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی بدترمعاشی صورتحال نے ہر شہر ی بلخصوص دیہاڑ دار اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو بدترین حالات کا شکار کردیا ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت لوگوں سے لگے ہوئے روزگار بھی چھیننے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کر کے ہزاروں افراد کے روزگار چھین رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی کے بعد پیٹرول بحران پیدا کرنے والے ملک و قوم کے کبھی بھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ اس بحران کے ذمے داروں کے خلاف بلا امتیاز فوری کارروائی عمل میں لائی جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -