سخت لاک ڈاؤن ہوتا تو آج حالات اتنے خراب نہ ہوتے،چودھری منظور

سخت لاک ڈاؤن ہوتا تو آج حالات اتنے خراب نہ ہوتے،چودھری منظور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد اور اقلیتی رہنما پیپلز پارٹی ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کو خبر دار کردیا تھا کہ وہ حکومت پر نہ رہیں اور اپنی جان کی خود ہی حفاظت کریں حکومت نے لاک ڈاؤن کے نام پر قوم سے جو مذاق کیا تھا آج صرف لاہور میں ہی کورونا کے چلتے پھرتے لاکھوں مریضوں نے اس کی قلعی کھول دی ہے اگر سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا اور سندھ حکومت کی طرز پر پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کیا جاتا تو آج لاہور میں کورونا کے لاکھوں مریض نہ ہوتے۔انہوں نے کہاکہ اب تو غیر ملکی اداروں نے بھی مان لیا ہے کہ سندھ حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں بہترین حکمت عملی اختیار کرکے کورونا کو شکست دیدی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -