شیخوپورہ میں 400بیڈز کا ہسپتال اور میڈیکل کالج بنائیں گے،چودھری توصیف

شیخوپورہ میں 400بیڈز کا ہسپتال اور میڈیکل کالج بنائیں گے،چودھری توصیف

  

لاہور(پ ر) سابقہ پارٹی صدر تحریک تبدیلی نظام پاکستان چودھری توصیف نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میرا آبائی شہر ہے یہاں میڈیسکین کے نام سے400 بیڈ پر ہسپتال اور میڈیکل کالج بنانے کا کام شروع کر دیا ہے، میڈیکل سٹوڈنٹس کم خرچ پر ایم بی بی ایس کے ساتھ سپیشلایزیشن میں بھی ڈگری پاکستان میں ہی حاصل کریں گے، کسی کو علاج معالجہ اور پڑھنے کیلئے باہر نہیں جانا پڑے گا۔

، ہسپتال و کالج کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پنجاب رینجر ز کے حوالے کریں گے۔ فوج اور پولیس کے ساتھ ہر محکمے کے درجہ چہارم سے لیکر گیارہویں سکیل کے ملازمین کو مفت علاج اور تعلیم کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -