کرونا متاثرین کے اعدادوشمار خطرناک حد سے تجاوزکرگئے،الطافشاہد

کرونا متاثرین کے اعدادوشمار خطرناک حد سے تجاوزکرگئے،الطافشاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ ڈینگیں جبکہ آدم خور کرونا انسانوں کوماررہا ہے،طبی سہولیات سے محروم لوگ ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔کرونا متاثرین کے اعدادوشمار خطرناک حد سے تجاوزکرگئے ہیں،پاکستان کے ہردردمند شہری کوکرونا سے پیداہونیوالی صورتحال پرگہری تشویش ہے لیکن تبدیلی سرکار اوران کے حواری خاموش ہیں۔

بدعنوان حکمران کرونامتاثرین کیلئے آنیوالے عطیات بھی ہڑپ کرگئے۔جو حکمران پٹرول اورادویات سمیت ضروریات زندگی کی مصنوعی قلت پیداکرنیوالے عناصر کامحاصرہ اورمحاسبہ نہیں کر سکی وہ کرونا کوکس طرح نابودکرسکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ برطانیہ سمیت دنیا کاکوئی معاشرہ تعصب اورتشدد کامتحمل نہیں ہوسکتا۔امریکامیں پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی اندوہناک موت افسوسناک ہے،لیکن فردواحدکی غلطی کاانتقام ریاست اوراداروں سے نہیں لیاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مظاہرین پرامن احتجاج کریں، انہیں احتجاج کی آڑ میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصادم اوران پرتشدد کاحق نہیں پہنچتا۔امریکا پولیس کے ایک متعصب اہلکار کے گناہ کی سزا برطانوی پولیس کونہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ لندن سمیت مختلف شہروں میں میں سیاہ فام شہریوں کے پرتشدد احتجاج سے کرونا کیخلاف حکومت کے اقدامات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراوانی کے بغیر کوئی ملک یامعاشرہ امن وآشتی کاگہوارہ نہیں بن سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -