لاکھوں زندگیاں بچانا حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے،جمشید چیمہ

لاکھوں زندگیاں بچانا حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے،جمشید چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں کئی چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور درست سمت میں گامزن ہے،کورونا وباء میں عالمی ادارے پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشتوں کے حوالے سے پیشگوئی کر چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہمارے سامنے اس وقت سب سے بڑا چیلنج لاکھوں زندگیوں کو بچاناہے۔

اور حکومت اس حوالے سے کسی طرح کی غفلت کامطاہرہ نہیں کر ے گی۔ 18ویں ترامیم کے بعدبہت سے اختیارات صوبوں کو منتقل ہو گئے ہیں۔ وفاق کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے پوری دنیا سے وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس سمیت دیگر سازو سامان منگوایا جارہا ہے اور صوبوں میں ان کی ضرورت کے مطابق تقسیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ وقت جب ہمیں ایک قوم بننا ہے اور آنے والے گھمبیر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اور وہ کئی طرح کے چیلنجز ددرپیش ہونے کے باوجود درست فیصلے کر رہے ہیں اورملک کو درست سمت میں گامزن رکھے ہوئے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے عوا م کو ریلیف دینے اور معیشت کی بحالی کیلئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے ریلیف پر مبنی اقدامات بھی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں اور اس کے دورس نتائج حاصل ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -