حکومتی ادارے سمند پار مقیم پاکستانیوں کو لوٹ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی آئی اے سمیت ہر حکومتی ادارہ دونوں اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹ رہا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے فیاض چوہان کا کیا لینا دینا ہے۔پوری دنیا میں لاک ڈاؤن میں بند اوورسیز پاکستانیوں سے آپ کا وزیراعظم امداد طلب کررہا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی جان کے لالے پڑے ہیں اور وطن واپسی کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔
عثمان بزدار کو فیاض چوہان پر اعتبار نہیں اس لیے پچاس سے زائد ترجمان رکھے ہیں۔فیاض چوہان پہلے اپنی وزارت سنبھالیں پھر اوورسیز پاکستانیوں کی فکر کریں۔فیاض چوہان کو تو اوورسیز کا مطلب بھی پتہ نہیں ہوگا۔فیاض چوہان کی سیاست اور بیانات صرف خلائی مخلوق ہی سمجھ سکتی ہے۔