شریف فیملی نے نوازشریف کی بیماری کاڈرامہ رچا رکھا ہے،شاہد صدیق

شریف فیملی نے نوازشریف کی بیماری کاڈرامہ رچا رکھا ہے،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شر یف فیملی نے نواز شریف کی بیماری کاڈرامہ رچارکھا ہے، آ ل شر یف لٹیرا گرو پ کا ہر فرد کر پشن اور ملکی خزانہ کی لو ٹ میں اپناالگ الگ نما یا ں مقام رکھتا ہے، حکومت ملکی خزانہ لو ٹنے والے جھو ٹو مو ٹو گرو پ کے کسی مظلومیت ڈرامہ کوکامیا ب نہیں ہو نے دے گی۔

ان خیا لات کااظہارنے انہوں نے پار ٹی وفد سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ لند ن علاج کیلئے جانے والے نواز شر یف وہاں سڑکو ں پر گھوم پھر رہے ہیں، (ن) لیگ کاایک ایک فرد صبح سے لیکر شام تک جھو ٹ پر جھو ٹ بو ل کر مظلوم بننے کی کو شش کرتا ہے مگر بھر بھی ان کی چوری پکڑی جا تی ہے۔انہو ں نے کہاکہ جن لو گو ں نے ملکی خزانہ کو با پ داد کی جا گیر سمجھ کر لو ٹا اور قوم کو تاریک وادیو ں میں دھکیلا اب ان کا پاکستانی سیا ست میں مستقبل تاریک ہو چکا ہے، شہباز شریف جتنی بھی چا لا قی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کر لیں آ خر انہیں جیل کی ساخو ں کے پیچھے ہر صور ت جانا پڑے گا۔ اگر وہ گر فتاری سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ ملک کی لو ٹی ہو ئی دو لت واپس کر دیں۔