پی ایچ اے ملازمین میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم

  پی ایچ اے ملازمین میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم

  

لاہور(پ ر) پی ایچ اے ہیڈ کوارٹر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریب، چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید، ڈی جی مظفر خان نے پی ایچ اے ملازمین میں 500 ہینڈ سینیٹائزر اور 500 فیس ماسک تقسیم کیے۔ ہینڈ سینیٹائزر اورفیس ماسک کیئر کاسمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین سید امجد علی شاہ اور وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کی طرف سے ملازمین میں تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں کیئر کاسمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ جی ایم عمران عابد، سید عون شاہ ایڈووکیٹ بھی شرکت۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پی ایچ اے کی آگاہی مہم روز اول سے پارکس اور دفاتر میں مسلسل جاری ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -