کشمیریوں پر مظالم بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں،قاری زوار بہادر
لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا اقوام عالم کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قابض مسلح بھارتی افواج کے ہا تھوں ایک ہی دن میں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور درجنوں افراد کا زخمی ہونا بھارتی ظلم و بربریت کی انتہا ہے مقبوضہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کے لئے 72 سالوں سے جد وجہد کررہے ہیں ان نہتے کشمیریوں پر پلیٹ گنز،آنسوگیس اور دیگر مظالم انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں اقوام عالم کو ہر صورت ان مظالم کانوٹس لینا ہو گا بھارت جبرو استبدادسے کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی عظیم جدوجہد کاراستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ تقریبا 10 ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو بدترین جیل بنا رکھا ہے۔
نہتے عوام پر بھارتی افواج ظلم وبر بریت جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔اور ان کی آزادی کی جدوجہدکامیاب ہو گی اس وقت پوری دنیا کورونا وباء سے برسرپیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوموں پر ستم ڈھاکر بنیادی انسانی حقوق روندرہا ہے۔بھارت کاانتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔