ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آج 7روزہ صفائی مہم کا آغاز کر ے گی

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آج 7روزہ صفائی مہم کا آغاز کر ے گی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں آج سے 17جون تک ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسلم راؤ کی زیر صدارت کمپنی کے مرکزی دفتر میں اجلاس کیا گیا اوراجلاس میں ترک کنٹریکٹرز،واسا، پی ایچ اے،ایم سی ایل کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس سلسلے میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اسلم راؤکا کہنا تھا کہ ہفتہ صفائی مہم کا مقصد شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کرنا ہے۔ہفتہ صفائی مہم میں ادارہ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے یکساں معیار کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی قائم رکھنا مشکل عمل ہے اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو غیر قانونی طور پر ہرگز مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راواسلم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ اور پھیلاو کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کام کر رہی ہے اور فیلڈ ورکرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -