پیپلز پارٹی قیادت کو کرپشن کا حساب دینا پڑیگا،سمیرا ساہی

پیپلز پارٹی قیادت کو کرپشن کا حساب دینا پڑیگا،سمیرا ساہی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سینئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو کر پشن کا حساب دینا پڑے گا،سندھ کا عام آدمی اپنے وسائل پرڈاکے مارنے والے علی باباچالیس چوروں سے نجات چاہتا ہے۔،پیپلزپارٹی نے ہردورمیں جمہوریت کے نام پرجمہور سے بدترین انتقام لیا۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان پر تنقید کرتے ہو ئے بلاو ل کو شرم آ نی چاہیے، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے دوراقتدارمیں سندھی عوام کی کوئی مرادپوری ہوئی نہ آئندہ پوری ہو تی نظر آر ہی ہے،پیپلز پار ٹی اورآصف علی زرداری نے زراورزور سے سندھ کویرغمال بنایاہوا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ قائم علی شاہ ہویامرادعلی شاہ انہیں عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں بلکہ ان دونوں کاکردار اپنے سیاسی آقاآصف زرداری کے ساتھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروالی بات ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -