عالمی برادری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے،اعجاز چودھری

عالمی برادری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکی اور لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، عالمی برادری فوری طور پر بھارتی دھمکیوں اور جارحیت کا نوٹس لے،،وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کے لئے آواز بلند کی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم، جبر اور ناانصافی کی انتہاء کر دی ہے،مظلوم کشمیری اپنی حقیقی آزادی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، عالمی برادری اپنا دوہرا معیار ترک کرے اور کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

، کشمیریون کاسفیر بن کروزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے لئے ہر فورم پر آواز بلندکی،انہوں نے کہاکہ مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز آ جائے، مودی فاشسٹ حکومت کی پالیسیوں نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے،پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور امن کا خواہاں ہے مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،22 کروڑ عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ علاوہ ازیں پارٹی سیکرٹریٹ سے این اے 133 سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سردار شبیراور عارف بلوچ نے اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی اور حلقے میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -