چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کیا جائے،عبدالغفار فاروقی

چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کیا جائے،عبدالغفار فاروقی

  

لاہور (پ ر) پی ایم جی آفس لاہور سرکل ایپکو یونین کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونین عہدیداران عبدالغفار فاروقی سرکل صدر، محمد جمیل شاہد جنرل سیکرٹری، محمد نعیم اقبال فنانس سیکرٹری اور ٹکے خان پریس سیکرٹری نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے بجٹ کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونین عہدیداران نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں سرکاری ملازمین کا خاص خیال رکھا جائے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی گئی کہ تمام وسائل بروئے کار لاکر چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے۔

کیپشن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -