آٹا غریبوں کی پہنچ سے دورہونا زیادتی ہے،عبدالقادر شاہین
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے سلیکٹڈ نااہل وزیراعظم اور انکی کابینہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا عوام کی پہنچ سے بہت دور غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا انتظامیہ کی پراسرار خاموشی سے ملز مالکان نے غریبوں کا خون نچوڑنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے سے بارہ سو روپے میں فروخت ہونے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے غریب کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں مزدور دیہاڑی دار آٹے کی خریداری سے قاصر ہے۔
ملز مالکان کسی طور بھی 20 کلو آٹا ساڑھے آٹھ سو یا نو سو میں دینے کو تیار نہیں فیئر پرائس شاپس کب سے بند ہو چکی ہیں غریب دو وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کا بحران کروناوائرس کی طرح پھیل گیا اب آٹاریٹس کنٹرول کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں