دیرلویر، طورمنگ درہ خال میں کورونا وائرس سے دوافراد جاں بحق

دیرلویر، طورمنگ درہ خال میں کورونا وائرس سے دوافراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ)دیرلویر، طورمنگ درہ خال میں کورونا وائرس سے دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ،سینکڑوں افراد تیز بخار، کانسی، زکام اور درد کی بیماریوں مبتلا،شہری کورونا ٹیسٹ سے کترانے لگے،گھروں میں محصور ہوگئے جسکی وجہ سے کورونا بیماری مزید پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کورونا بیماری پر قابو پانے کیلئے علاقے کے عوام میدان میں آگئے اور انہوں نے علاقے میں غیر متعلقہ افراد کی علاقے میں آنے پر مکمل پابندی لگادی تفصیلات کے مطابق تحصیل خال کا علاقہ طورمنگ درہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگااور گزشتہ روز طورمنگ سے تعلق رکھنے والے ہر دل عزیز شخصیت باچا خان اور ایک اور شخص کورونا بیماری سے جان بحق ہوگئے دونوں افراد کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا طورمنگ درہ میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء سے علاقے کے مشران میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی اور کورونا وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک محمدزیب خان کے زیرصدرات میں طورمنگ درہ کے مشران کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہو اجرگہ میں ملک قدر جان، ملک گل یعقوب خان، ملک شرین اکبر، ملک فضل الرحمن اور دیگر نے شرکت کی جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وباء کی وجہ سے طورمنگ ون اور طورمنگ ٹو میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور علاقے میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ طورمنگ درہ میں سینکڑوں افراد کورونا وباء سے متاثر ہوگئے ہیں لیکن وہ ہسپتالوں میں ٹیسٹ کرانے سے کتراتے ہیں علاقے میں تیز بخار،کانسی،زکام اور دردروں کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں اور لوگ گھروں میں پڑے ہیں ملک محمد زیب خان طورمنگ درہ میں کورونا وباء کی بڑھتی ہوئی کسیز پر ابدیدہ ہوگئے اور اپنے قوم ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے علمدرآمد کریں اور کورونا وباء کو سنجیدہ لے انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ طورمنگ درہ عوام کی کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے اقدامات کریں۔۔۔