مہمند، طبی عملے کے چار اہلکاروں سمیت مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مہمند، طبی عملے کے چار اہلکاروں سمیت مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، طبی عملے کے چار اہلکاروں سمیت مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔46 مشتبہ مریضوں کے ٹسٹ بھیجوادئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں منگل اور بدھ کے روز مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کی ایک ٹیکنیشن اور تین کالس فور عملے کے اہلکاروں کا ریزلٹ بھی مثبت آگیا ہے۔اسی طرح ضلع مہمند میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع مہمند داکٹر محمد حیات افریدی نے بتایا کہ 46مشتبہ مریضوں کے کورونا ٹسٹ لیبارٹریز بھیجوادی گئی ہے جس کے ریزلٹ آنے کا انتطار ہے۔ انہوں نے عوام، عمائدین علاقہ، سیاسی رہنماؤں اور علماء کرام سے اپیل کہ عوام کو کورونا سے بچاؤ کی آگاہی میں اپنا کردار اد کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -