پشاور،نوشہرہ روڈ پر جعلی 2000 لیٹر جعلی مشروبات تلف

پشاور،نوشہرہ روڈ پر جعلی 2000 لیٹر جعلی مشروبات تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسرز شیر حسن خان اور شفیق احمد نے مردان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ اور غلہ ڈھیر میں متعدد کریانہ سٹورز کا معائنہ کیا اور انکو ایپمرومنٹ نوٹسز جاری کئے۔نوشہرہ روڈ پر مس برانڈ و مس لیبل مشروبات کی گاڑی پکڑ لی۔گاڑی کو تحویل میں لیکر 2000 لیٹرز جعلی مشروبات تلف کر دیئے۔ جعلی مشروبات مردان (مایار) سے پشاور سپلائی کی جا رہی تھی۔،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی نے کہا کہ حفظان صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔