مردان،بوتلوں اور کنستر میں پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی

مردان،بوتلوں اور کنستر میں پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی قیصر خان نے شیر گڑھ اور لوندخوڑ بازار میں پیٹرول پمپ پر پٹرول کی فروخت اور قیمتوں کی چیکنگ کی جبکہ منیجر کو آگاہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے بوتلوں اور کنستر میں پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں اور کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکنگ کی تاہم زیادہ قیمت وصول کرنے پر تین افراد اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے پر چار افراد کو جرمانہ کیا ہے۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زین علی رضا نے پٹرول کی فروخت، قیمت اور کنستر و بوتلوں میں کھلا پٹرول کرنے کے حوالے سے چیکنگ کی۔خلاف ورزی کرنے پر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایک اور کارروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ میں پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت کرنے اور ریٹ کی چیکنگ کی جبکہ ایڈیشنل اے سی نے منیجرز کو ہدایات جاری کی کہ اگرذخیرہ اندوزی یا منافع خوری پائی گئی تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ایڈیشنل اے سی نے کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکینگ کی اور دکانداروں میں ماسک تقسیم کئیے۔مزید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فلائنگ کوچ اور رکشوں میں موجود مسافروں سے کرایہ کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مس سحرش نگار کی تھانہ ہوتی کے مختلف علاقوں میں پرکورونا ایس او پیز کے حوالے سے انسپکشن۔اس موقع پر پٹرول پمپس کی انسپکشن بھی کی گئی۔خلاف ورزی پر مایار پٹرول پمپ کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔اسکے علاوہ کویڈ -19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا گیا