ہنگو،معروف قانون دان حسن احمد ایڈوکیٹ اور صحافی طارق محمود مغل کورونا میں مبتلا

ہنگو،معروف قانون دان حسن احمد ایڈوکیٹ اور صحافی طارق محمود مغل کورونا میں ...

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ضلع ہنگو کے ممتاز قانون دان عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما حسن احمد خان ایڈوکیٹ اور مقامی صحافی طارق محمود مغل بھی کورونا وائرس کے شکار ہوگئے جبکہ دو خواتین کے بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں اور علاقہ شناوڑی ہنگو سے تعلق رکھنے والا 55سالہ شخص تاج محمد کورونا وائرس سے انتقال کر گیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد خٹک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رحمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ پشاور میں ہنگو کے علاقہ شناوڑی سے تعلق رکھنے والا 55سالہ شخص تاج محمد ولد پیر محمد عرف طوطی کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا جن کو ایس او پیز کے مطابق اپنے آبائی گاؤں شناوڑی میں سپر د خاک کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہنگو کے ممتاز قانون دان و عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما حسن احمد خان ایڈوکیٹ اور مقامی صحافی طارق محمود مغل کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں اور دو خواتین کے بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں ان سب کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ شناوڑی میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور کورونا وائرس سے جاں بحق شخص کے گھر والوں سے بھی ٹیسٹ کے نمومنے لیکر لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -