رسالپور کے جواں سالہ لڑکے کی پراسرار گمشدگی کا معمہ حل،قاتل سْسر نکلا

رسالپور کے جواں سالہ لڑکے کی پراسرار گمشدگی کا معمہ حل،قاتل سْسر نکلا

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)رسالپور کے جواں سالہ لڑکے کی پراسرار گمشدگی کا معمہ حل۔قاتل سْسر نکلا۔ قتل کرکے دریا برد کیا گیا۔ملزم گرفتار۔مقتول کا موٹرکار اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد06-06-2020 کو ثناء اللہ ساکن واپڈا ہاوس پشاور نے رسالپور پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ30-05-2020 کو میرا بھائی ارشاد احمد اپنی بیوی کے ہمراہ شیخان رسالپور اپنے سْسر کے ہاں گیا تھاتب سے لاپتہ ہے مجھے لگتا ہے کہ میرے بھائی کو کسی نے اغواء کیا ہے۔جس پرفوری طور پر اغوائیگی کی FIR درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے ASP کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں ارشد خان SHOرسالپور اورکاشف خان SI پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر لڑکے کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کیا۔دوران تفتیش پولیس کو نوشہرہ کلاں کے حدود سے ارشاد کی موٹر کار ملی۔جسمیں ارشاد کے خون آلود کپڑے موجود تھے تفتیشی ٹیم مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کی۔اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے آخر کار حقائق تک رسائی حاصل کی ملزم مقتول کے سسر عمر حیات ولد محمد نثار ساکن شیخان رسالپورکو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اْگل دیا۔مقتول میرے بیٹی سے ناجائز کام کرواتا تھا جسکی وجہ سے اْسکو قتل کیالاش کو اْسی کی موٹر کار میں لے جاکرپشتونگڑھی پل سے دریا برد کر دیا۔ملزم کی نشاندہی پرواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -