ٹانک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، قاتل فرار

ٹانک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، قاتل فرار

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، قاتل فرار ہونے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ٹانک جہاز گراونڈ کے ساتھ واقع مال مویشی منڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے احمد خان عرف روئی خان سکنہ سپین کمر جنوبی وزیرستان موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ مجرموں نے ارتکاب جرم کرنے کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جب مذکورہ واقعے کی تصدیق اور ایف آئی ار درج کرنے کے متعلق تھانہ ایس ایم اے کے انچارج سے تفصیلات معلوم کی تو انھوں نے واقع سے لاعلمی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ٹانک میں ایک درجن کے قریب افراد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوچکے ہیں پولیس آور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار اور حکام ماہانہ کروڑوں روپے تنخواہیں لینے سمیت دیگر حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال تو کرتے ہیں لیکن تاحال وہ کسی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، جس سے نہ صرف انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ پے در پے واقعات سے ٹانک کے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -