شیر گڑھ میں خاتون کورونا سے جاں بحق

شیر گڑھ میں خاتون کورونا سے جاں بحق

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ میں جواں سال خاتون مسماۃ(ض) دختر عرب دین کرونا وائرس سے انتقال کر گئیں جنہیں بعد ازاں ٹی ایم اے اہلکاروں کی نگرانی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا یاد رہے کہ اس سے کچھ دن پہلے عرب دین کا جواں سال بیٹا احسان الدین بھی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے لاک ڈاون ختم ہونے اور عید کے دوران میل ملاپ کے بعد کرونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے عوام کا حفاظتی اقدامات پر عمل نہ ہونے بینکوں،پٹرول پمپوں اور بازاروں میں رش کی وجہ سے کرونا وائرس مزید تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہیں اور اگر عوام نے حکومتی اقدامات پر عمل نہ کئے تو کرونا وائرس پر قابو پانا مشکل ہوجائیگا لہذانتظامیہ فوری نوٹس لے کر حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -