شہر کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

شہر کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)شہر کے علاقہ حیدرکالونی،قاضی آباد،چونابھٹی،اخون آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ کے مکینوں نے واپڈا ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنادینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے مذکورہ علاقوں میں بجلی کی مکمل لودشیڈنگ کے خاتمے تک دھرناجاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے علاقہ کے سابق ناظم قاضی محمد نور کے مطابق مذکورہ?علاقوں میں بجلی بلون کی ماہانہ ریکوری سو فیصد ہونے کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لودشیڈنگ جاری ہے اور ساتھ میں رہی سہی کثر بجلی کی ٹرپنگ نے پوری کردی ہے جسکی وجہ سے متوسط طبقے سے تعلق کھنے والے لوگوں کے گھروں میں الیکٹرانکس اشیاء ناکارہ ہورہی ہیں انکا کہناتھا کہ یونین کونسل 26 اخون آباد کے نیبر ہوڈ حیدر کالونی،قاضی آباد اور دیگرملحقہ علاقوں کے مکین متواتر بفیر کسی ناغہ کے ہر ماہ بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن واپڈا حکام کی جانب سے مضافاتی علاقون کی طرح یہاں بھی بجلی کی لودشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے جوکہ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں واپڈا حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر لودشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سنگین مسئلہ حل کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -