تحصیل پبی میں پیٹرول کا بحران بد ستور جا ری ہے
پبی (نما ئندہ پاکستان) تحصیل پبی میں پیٹرول کا بحران بد ستور جا ری ہے تارو آئل ڈپو میں منظور نظر اور سیا سی اثر رسوخ رکھنے والے کو پیٹرول ملتے ہیں با قی کئی کئی دن انتظار کر نے والے ان کے منہ دیکھتے ہیں چٹ لینے کے لئے کئی کئی گھنٹے شد ید گر می میں انتظار کر تے ہیں لیکن آئل ٹینکرز اور پمپ والوں کی باری نہیں آتی ڈپو والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ڈپو والے اپنے منظور نظر افراد کے بڑے ٹینکرز کو بھر تے ہیں تو ڈپو سے نکل کر ذیادہ قیمت پر تیل فروخت کر تے ہیں پیٹرول پمپوں سے پیٹرول ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جن ساتھ لے گئے سارا دن عوام پیٹرول کے حصول کے لئے درگردان ہیں ڈپو عملے کے سا منے انتظا میہ مکمل طور پر بے بس نظر آتی ہیں