اے سی پبی کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،5 دکانداروں کوجرمانے

اے سی پبی کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی،5 دکانداروں کوجرمانے

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال کی تندورں اور گرافروشوں کے خلاف کاروائیاں پٹرول پمپس کا معائنہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اور ماسک نا پہننے والے 05 دوکانداروں کو گرفتار کر کے جرمانے کئے اور انکے دکان سیل کر دئیے گئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال نے تحصیل پبی میں مختلف بازاروں میں تندور شاپس میں روٹی کے وزن اور اشیاء خوردنوش کی دکانیں چیک کئیں۔ اس دوران 03 دکانوں کو جرمانہ بھی کیا۔اسکے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اور ماسک نا پہننے والے 05 دوکانداروں کو گرفتار کر کے جرمانے کئے اور انکے دکان سیل کر دئیے گیں۔ مزید اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل پبی کے مختلف کے پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور ان تمام پٹرول پمپس میں پٹرول کی فروخت کو چیک کیا تا کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنہ نا کرنا پڑے۔ اور منیجرز کو ہدایات جاری کئیں کہ پٹرول کی کمی کو بروقت پورہ کرے۔ تاکہ عوام الناس کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -