پیپلز پارٹی کاپنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں اے پی سی کے انعقاد کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کاپنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں اے پی سی کے انعقاد کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی نے پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ میں بھی 13 جون کو آل پارٹیز کانفرنس کااعلان کر دیا ہے،اے پی سی خیبر پختونخواہ کے صدر ہمایوں خان کے رہائش گاہ میں منعقد ہوگی۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مراسلے جاری کر دیئے گئے۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ پنجاب میں اے پی سی کی کامیابی کے بعد اب خیبر پختونخواہ میں بلائی جارہی ہے،آل پارٹیز کانفرنس میں ملکی اور صوبائی صورتحال اور ملک کو درپیش تشویشناک حالات کا جائزہ لیا جاہے گا۔اے پی سی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال اور حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم پر حکومتی عزائم بھی زیر بحث آئیں گے۔

انعقاد کا فیصلہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -