ہنگو میں قتل اوراقدام قتل کے 3 اشتہاری گرفتار

ہنگو میں قتل اوراقدام قتل کے 3 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیورورپورٹ) ہنگوتھانہ صدرپولیس کی کامیاب کاروائی بکروبانڈہ میں ناکہ بندی کیدوران قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین مجرم اشتہاریوں کوگرفتارکرلیاگیا.تھانہ صدر کیتمام علاقہ جات میں پولیس بلاتفریق جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری رکھے گی۔ایس ایچ اوتھانہ صدر محمودخان کی بات چیت۔تفصیلات کیمطابق ایس ایچ اومحمودخان کی قیادت میں صدر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کید وران قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین مجرم اشتہاریوں کوحراست میں لے لیاہے ایس ایچ اومحمود خان نیکامیاب کاروائی کیمتعلق میڈیاکوبتایاکہ ڈی پی اوشاہداحمدخان کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق اوربھرپوراندازمیں کاروائیاں کرنے کی ہدایت کی روشنی میں منگل کی شام بکروبانڈہ میں ناکہ بندی کیدوران انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پرکاروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کیمقدمہ میں مطلوب تینوں مجرم اشتہاریوں پیرمعین ولدلعل معین،اشرف معین ولدپیرزرین اور محمودسعودولدخیال معین ساکنان بکروبانڈہ کوحراست میں لیلیاگیاہے۔ایس ایچ اونیواضح کیا کہ ڈی پی اوشاہداحمدخان کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف سخت سے سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔