لوئر دیر میں جماعت اسلامی کا اوور سیز پاکستانیوں کے حق میں احتجاج

لوئر دیر میں جماعت اسلامی کا اوور سیز پاکستانیوں کے حق میں احتجاج

  

لوئر دیر (نمائندہ خصوصی)اور سیز میں پھنسے پاکستا نیوں کی فوری اور با عزت وطن واپسی کے لئے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی تحریک تحفظ اورسیز کا احتجاجی مظاہرہ سعودی عرب، دوبئی، ملائشیاء سمیت اورسیزپاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہیں کو رونا وائرس اور ڈپریشن سے متعد دپاکستانی دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگئے ہیں لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کی وطن واپسی کے منتظر ہیں حکومت ہنگامی بنیادوں پر اورسیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے ٹھوس اقدا مات اٹھا ئے ان خیا لات کا اظہار جماعت اسلامی تحریک تحفظ اورسیز لوئر دیرکے قا ئدین سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل، صدر امیر زمان، قا ری فضل رحمان، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارلدین، جنرل سیکرٹری حاجی لائق زادہ، جماعت اسلامی لوئر دیر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر یعقوب الرحمان، تحصیل تیمرگرہ کے امیر جاوید اقبال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کو رونا وائرس سے سعودی عرب سمیت خلیج ممالک میں ہزا روں اور سیز متاثر ہوکر گزشتہ تین ماہ سے اپنے ڈیروں میں محصور ہوکر بیمار پڑ گئے ہیں اور وہ بے روز گاری اور کو رونا وائرس سے ذہنی مریض بن گئے ہیں جبکہ متعدد وفات ہوکر ان کی وطن واپسی کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب اور دوبئی میں دفن کیا گیا ہیں اور ان کے لوا حقین اپنے پیاروں کی اخری دیدار کرنے سے بھی محروم رہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ اورسیز کے مسائل ومشکلات حل کرنے میں نا کام ہوچکا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ اور سیز پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی پر وا زیں چلائی جائے اور حکومت سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کا ائیر بلیو کے زریعے مسافروں کو رعا یتی ٹیکٹوں پر لانے کی پیشکش کو قبول کیا جا ئے جبکہ سعودی عرب اور دوبئی سمیت خیلج ممالک میں وفات پانے والے اور سیز پاکستانیوں کو شہداء پیکجز دیا جائے کیونکہ 90 لاکھ اورسیز پاکستانیوں کا ملک کی معیشت میں اہم کر دارہے انھوں نے کہا کہ اگر اور سیز پاکستانیوں اور ان کے لاشوں کا فوری وطن واپسی کا بندوبست نہ کیا گیا تو اورسیز کے لوا حقین اور عزیر واقارب اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوس کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -