پشاور،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،3 گرفتار

پشاور،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی،3 گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز تھانہ گلبہار کی حدوود میں ہونے والی کارروائی کے دوران ملزمان سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں ایک عدد کلاشنکوف، دوعدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے شہر میں سرگرم سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جاری کریک ڈاؤن میں مزید تین افراد کو گرفتار کیا ہے جس کے دوران ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ نے ملزمان مجاہد ولد حاجی محمود،شہزاد ولد فضل حسین اور سجاد ولد اللہ داد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف،دو عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں گرفتار افراد سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -