نوشہرہ، کا کا صاحب روڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2جاں بحق، 2زخمی

نوشہرہ، کا کا صاحب روڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2جاں بحق، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیوربورپورٹ)کاکا صاحب روڈ پر روڈ ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد میں سے دو جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوئیں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا تفصیلات کے مطابق کاکا صاحب روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں انور زادہ عمر 35 سال کا کا صاحب اور باسط خان عمر25 سال سکنہ بدرشی حادثے کے دوران جاں بحق ہوئے۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم کو اطلاع ملنے کے بعد دو ایمبولینسز کے ذریعے تمام زخمیوں کو اور ڈیڈ باڈی کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا ہے۔