معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: صدر مملکت

معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: صدر مملکت

  

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے تناظر میں طالب علموں کے تعلیمی نقصان سے بچاؤ کیلئے یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تحقیق، جدت پر مبنی تعلیم اور قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط کو فروغ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ کے دوران کیا۔ وائس چانسلر نے تعلیم کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے تحقیق اور جدت کے ساتھ قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہر جگہ تعلیمی شعبہ متاثر ہوا ہے، آن لائن تعلیم کی فراہمی کے فروغ اور حوصلہ افزائی سے اس چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔صدر مملکت نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ اور آن لائن کلاسیں شروع کر نے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی تعریف کی۔

عارف علوی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -