احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کا پہلا مرحلہ آئند ہ ماہ تک جاری رہے گا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

  احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کا پہلا مرحلہ آئند ہ ماہ تک جاری رہے گا، ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاپہلامرحلہ آئندہ ماہ تک جاری رہے گا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ ہرمستحق فرد کو اپنے خاندانوں کیلئے کھانے پینے کی اشیا ء کی خریداری کے لئے 12ہزار روپے کی رقم فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغازکیلئے کچھ وقت درکا ہے۔سندھ میں ریلیف پروگرام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سندھ کواحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کاسب سے زیادہ حصہ مل رہاہے۔انہوں نے واضح کیاکہ احساس پروگرام کوبے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ نہ جوڑا جائے کیونکہ دونوں پروگرام حدود اورطریق ِکارمیں مختلف ہیں۔
ثانیہ نشتر