غاصب بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 5نوجوان شہید

غاصب بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 5نوجوان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(مانیٹرنگ ڈ یسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں مزید 5 کشمیریوں کو شہیدکیا۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے سوگوہندھما کے تمام داخلی اور خار جی راستے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتوار سے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کا یہ تیسرا محاصرہ ہے، اب تک 14 کشمیری شہید اور درجنوں کو زخمی کیا جا چکا ہے جبکہ کئی گھر بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے سوگو ہنددھما میں غاصب فوج نے پوراعلاقہ سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ حریت لیڈروں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور بھارتی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -