کورونا وباء حکومت رواں مالی سال مقررکردہ کوئی بھی ہدف حاصل نہ کرسکی

کورونا وباء حکومت رواں مالی سال مقررکردہ کوئی بھی ہدف حاصل نہ کرسکی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اپنی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ آج بروزجمعرات اقتصادی سروے جاری کریں گے، ذرائع کے مطابق کورونا وباء کی وجہ سے حکومت کارواں مالی سال2019-20کے دوران کوئی بھی ہدف حاصل نہ ہوسکا، جس کے پیش نظر نئے ما لی سال2020-21کیلئے قابل رسائی اہداف تجویز کئے گئے ہیں، بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی، ترقی کا ہدف 2.3 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے،رواں سال جی ڈی پی، ترقی کی شرح منفی 0.4فیصد رہی، آئندہ مالی سال زراعت کا ہدف 2.9 فیصد مقر ر، رواں سال زراعت کی ترقی کی شرح 2.7فیصد رہی، آئندہ مالی سال بڑی فصلوں کا ہدف 2.2 فی صد مقرر کرنے کی تجویز ہے، رواں سا ل بڑی فصلوں کی گروتھ کی شرح 2.9فیصد رہی، آئندہ مالی سال کپاس میں شرح نمو کا ہدف 1.3 فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے، روا ں سال کپاس میں شرح نمو منفی 4.6فیصد رہی، آئندہ مالی سال لائیو سٹاک میں شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا جائیگا، رواں سال لا ئیو سٹا ک میں شرح نمو 2.6فیصد رہی، آئندہ مالی سال جنگلات میں شرح نمو کا ہدف 1.5 فیصد مقرر کیا جائیگا، رواں سال جنگلات میں شرح نمو 2.3فیصد رہی، آئندہ مالی سال ماہی گیری میں شرح نمو کا ہدف 2.1 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال صنعت میں شرح نمو کا ہدف 0.1 فیصد ہو گا، رواں سال صنعت میں شرح نمومنفی 2.6فیصد رہی، آئندہ مالی سال میں معدنیات میں شرح نمو کا ہدف 0.5 فیصد مقرر کی جائیگی،رواں سال معدنیات میں شرح نمومنفی 8.8فیصد رہی، آئندہ مالی سال پیداواری شعبہ میں شرح نمو کا ہدف منفی 0.7 فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے، رواں سال پیداواری شعبہ شرح نمومنفی 5.6فیصد رہی، آئندہ مالی سال خدمات کے شعبے میں شرح نمو 2.8 فیصد مقرر کی جائیگی،جبکہ رواں سال خدمات کے شعبے میں شرح نمومنفی 0.6فیصد رہی۔

ہدف ناکامی

مزید :

صفحہ اول -